Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہملٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 347 رنز بنائے تھے۔ شریاس آئیر 108 اور لوکیش راہول 88 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں کیوی ٹیم کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ہینری نکولز نے ٹیم کو 85 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ گپٹل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ہینری نکولز نے 78 رنز بنائے لیکن روس ٹیلر اور کین ولیمسن کی عدم موجودگی میں کپتانی کرنے والے ٹام لیتھم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
چوتھی وکٹ پر روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے 138 رنز بنا کر 348 رنز کے ہدف کو آسان بنا دیا۔ ٹام لیتھم 69 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے لیکن ٹیلر آخر تک ڈٹے رہے اور نیوزی لینڈ نے 11 گیندیں قبل ہی ہدف عبور کر لیا۔ راس ٹیلر *109 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یہ روس ٹیلر کے ون ڈے کیریئر کی 21ویں سنچری تھی جس میں سے 19 سنچریاں انہوں نے نمبر چار پر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کی ہیں۔ روس ٹیلر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں۔