Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ پاکستان کی انڈر-19 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف مسلسل چوتھی شکست تھی۔ سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کی وجہ کھلاڑیوں پر نفسیاتی دباؤ میں ہونا ہے۔
معین خان نے کہا کہ جونیئر ٹیم ہو یا پھر سینیئر، کھلاڑی بھارت کیخلاف ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ فارم میں نہیں تھی، ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم کے بلے باز ناکام ہو گئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم میرٹ پر منتخب ہوئی تھی اور اچھی تھی لیکن ہیڈکوچ اعجاز احمد کی موجودگی میں یہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے، ان کی ورلڈکپ رپورٹ بہت اہم ہو گی۔