Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کے لیے انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر ایلکس ہیلز کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ایلکس ہیلز آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ کے دوران شاندار فارم میں نظر آئے۔ انھوں نے بی بی ایل کے 17 میچز میں 41 کی شاندار اوسط سے 576 رنز اسکور کیے اور 6 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں اور اب وہ پی ایس ایل کے لیے بھی تیار ہیں۔
کراچی کنگز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایلکس ہیلز کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انھوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کا حصہ بننے کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں، مجھے انتظار ہے جب کراچی کا اسٹیڈیم گونج رہا ہو گا۔
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں ایلکس ہیلز، شرجیل خان اور بابر اعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی کے تین اسپیشلسٹ اوپنر شامل ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے کون اوپنر کی حیثیت سے کھیلتا نظر آئے گا۔