Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر ساؤتھ افریقہ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ جوفرا آرچر ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس وجہ سے وہ ٹیسٹ سیریز کے تین میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
فاسٹ بولر کی انجری سنگین نوعیت کی ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے وہ دورہ سری لنکا اور انڈین پریمیر لیگ کے اگلے ایڈیشن سے بھی باہر ہو گئے۔ جوفرا آرچر مکمل فٹ ہونے کے لیے انگلش بورڈ کے صحت بحالی پروگرام میں حصہ لیں گے۔
جوفرا آرچر جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے مکمل فٹ ہونے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈکپ کے بعد سے جوفرا آرچر انگلینڈ کے لیے شاندار بولنگ کر رہے تھے۔ انھوں نے سات ٹیسٹ میچز میں 30 اور 14 ون ڈے میچز میں 23 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔