Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ کافی عرصے سے فاسٹ بولر حسن علی انجری مسائل کا شکار ہیں اور قومی ٹیم سے بھی دور ہیں۔ حسن علی صحتیابی کی جانب گامزن ہیں اور پی ایس ایل فائیو میں زبردست کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔
پشاور زلمی کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ اب وہ فٹ ہیں اور پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کے لیے پرجوش ہیں، فی الحال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا جلدی ہوتا اس لیے مینجمنٹ نے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اس مرتبہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہی ہے جس کے لیے تمام ہی کھلاڑی پرجوش ہیں۔ اس موقع پر حسن علی نے سرفراز احمد کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان تھے، میں نے ان کی قیادت میں ڈیبیو کیا اور اس دوران مجھے کافی اعتماد ملا۔