Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 20-2019 اپنے اختتام کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بی بی ایل کے رواں سیزن میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی کارکردگی کے خوب چرچے رہے۔ حارث رؤف میلبررن اسٹارز کے لیے نیک شگون بھی ثابت ہوئے۔ ان کی ٹیم نے اس ایونٹ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کروا لی ہے۔
بی بی ایل کے چیلنجر میچ میں میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈر کا سامنا ہوا جس میں میلبرن اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارکس اسٹوئنس اور مارک لرکن کے 83، 83 رنز کی بدولت حریف ٹیم کو 195 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ سڈنی تھنڈر کو پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز نہ مل سکا۔
حارث رؤف کی زبردست بولنگ کے آگے سڈنی تھنڈر کے بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر جم نہ سکے۔ حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سڈنی تھنڈر کی ٹیم صرف 166 رنز ہی بنا سکی۔