Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹرز کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے بھی درخواست ہے جہاں کرکٹرز کو دیکھیں وہاں کیمرہ آن نہ کر لیں اور اگر کسی کھلاڑی کی گفتگو لیک ہوتی ہے تو کیس دونوں طرف بنتا ہے۔
سرفراز احمد نے انڈر-19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روحیل نذیر اچھے کپتان ہیں اور وہ اس سے پہلے متعدد سیریز پاکستان کو جتوا چکے ہیں۔
سرفراز احمد پی ایس ایل فائیو میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کریں کیونکہ کہ فینز ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 12ویں کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ سے مطمئن ہوں جس میں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی جیسن روئے اور بین کٹنگ موجود ہیں اور ہمارے لوکل پلیئرز بھی بہت تگڑے ہیں۔