Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا کرکٹ کے میدان میں آمنا سامنا صرف آئی سی سی یا ایشیائی ایونٹس میں ہوتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز آخری مرتبہ 2012 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو میں یووراج سنگھ سے سوال کیا کہ کیا وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ہو؟ جس پر یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور 2003 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف کھیلا تو اس میچ میں میرا جذبہ ہی الگ تھا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے 2004، 2006 اور 2008 میں سیریز کھیلی تھیں، ان سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا۔
یووراج سنگھ نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ ہوتی ہے تو دیکھنے میں بہت مزہ آئے گا۔