Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فہیم اشرف کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی سے جب فہیم اشرف کے مستقبل کے حوالے سے سوال ہوا تو اظہر علی کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف قومی ٹیم کے مستقبل کے پلان میں شامل ہیں۔
اظہر علی نے کہا کہ آگے ہم نے سیریز پاکستان سے باہر کھیلنی ہے اور ہم ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اپنا بولنگ اٹیک بھی تیار کر رہے ہیں جس میں ہمیں میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی بہت ضرورت پڑے گی۔
ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت ہوتی ہے جو بولرز کی مدد کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ہم ایسی کنڈیشنز بنانا چاہتے ہیں جو فاسٹ بولرز کیلئے مدد گار ثابت ہوں اس لیے پاکستان میں کھیلتے ہوئے بھی آل راؤنڈر کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے۔
اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ کمبینشن کے مطابق فہیم اشرف کی جہاں ضرورت پیش آئے گی ان کا استعمال کریں گے۔