Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میلبرن اسٹارز کی ٹیم نے بگ بیش لیگ 20-2019 کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ میلبرن اسٹارز کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
مارکس اسٹوئنس بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں اب تک 16 میچوں میں 57.91 کی اوسط سے 695 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
اپنی اس شاندار کارکردگی کے بعد مارکس سٹوئنس نہ صرف بگ بیش لیگ کے رواں سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں بلکہ بی بی ایل کی تاریخ میں ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔
بگ بیش لیگ میں ان سے قبل ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ ڈارسی شارٹ کو حاصل تھا جنہوں نے گزشتہ سیزن میں 637 رنز اسکور کیے تھے۔
مارکس اسٹوئنس نے سڈنی تھنڈر کیخلاف 83 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بگ بیش لیگ کا فائنل کل سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔