Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں بنگال ٹائیگرز نے کیویز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیش نے محمود الحسن جوئے کی سنچری کی بدولت 5.5 اوورز پہلے ہی کامیابی حاصل کر لی۔ محمود الحسن جوئے نے 127 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔
نوجوان کھلاڑیوں کی اس کارکردگی پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انڈر-19 ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی بس ایک قدم دور ہے۔ ورلڈکپ کا فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔