Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آخری مرتبہ جون 2018 میں افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر شاپور زادران کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ شاپور زادران نے 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا اور 34 میچوں میں انہوں نے 35 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
افغانستان کے چیف سلیکٹر اینڈی مولز نے کہا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی ہے۔ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان تمام تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھارت کے گریٹر نوئیڈا اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 مارچ، دوسرا میچ 8 مارچ اور تیسرا میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
افغانستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: رحمن اللہ گرباز، حضرت اللہ زازئی، کریم جنت، نجیب زادران، اصغر افغان (کپتان)، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نوین الحق، شاپور زادران، مجیب الرحمن، قیص احمد، عظمت اللہ عمرزئی، سمیع اللہ شنواری اور عثمان غنی۔