Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ ان دنوں ناقص کارکردگی کا شکار ہیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے وہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انھیں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
اگر یاسر شاہ کے گزشتہ 7 ٹیسٹ میچز بات کی جائے کی تو ان میچز میں وہ 63.92 کی بھاری اوسط سے صرف 14 کھلاڑی ہی آؤٹ کر سکے ہیں۔ اس ناقص فارم کے باوجود پاکستانی سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ پر اعتماد برقرار رکھا۔
بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ان کو بلال آصف پر ترجیح دی گئی لیکن بدقسمتی سے لیگ اسپنر پہلی اننگز میں 22 اوررز کروا کر بھی کوئی وکٹ نہیں لے پائے جبکہ پارٹ ٹائم اسپنر حارث سہیل صرف 6 اوورز میں 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔