Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کا موازنہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے موازنے میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق محمد نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں مشتاق محمد نے کہا کہ ویرات کوہلی کو تجربے کی بنیاد پر شاید برتری حاصل ہو مگر صلاحیت کی بات کریں تو دونوں ہی برابر ہیں، بابر اعظم کو اتنے ٹیسٹ میچز نہیں مل رہے جتنے ویرات کوہلی کو مل رہے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ پاکستان اور دیگر ممالک سے آگے اس لیے جا رہی ہے کیونکہ انھوں نے اپنی کرکٹ کا زبردست سسٹم بنا لیا ہے اور وہ ہمارے برعکس اپنے اسٹرکچر میں بار بار تبدیلی بھی نہیں کرتے۔ مشتاق محمد نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ کی بہتری کی ایک وجہ آئی پی ایل اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر متعدد میچز کھیلنا بھی ہے۔