Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان گزشتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ساتھ تھے مگر حیران کن طور پر انھوں نے اس مرتبہ لاہور قلندرز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اس مرتبہ لاہور قلندرز میری فیورٹ ٹیم ہے اور میں چاہتا ہوں پی ایس ایل فائیو میں لاہور ہی کامیاب ہو۔
لیجنڈری سابق بیٹسمین نے انڈر-19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر کہا کہ بھارت کے پلیئرز زیادہ سمجھدار لگ رہے تھے لیکن پاکستان کے خلاف ان کی جیت کی وجہ ان کے ملک میں کرکٹ کا بہتر معیار تھا اور دوسری جانب ہمارے بورڈ کو ابھی تک نہیں پتہ کہ کس سمت میں جانا ہے۔
یونس خان نے بتایا کہ ہمارے سسٹم میں خامیاں موجود ہیں جسے جلد از جلد دور کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں کرکٹرز کو صرف کرکٹ ہی نہیں سکھانی بلکہ زندگی کی دیگر چیزیں بھی سکھانا ہوں گی۔