Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز اس مرتبہ پاکستان میں ہو رہے ہیں اور بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو پہلی مرتبہ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اسلام آباد کی ٹیم میں شامل اسٹین اب تک 213 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21 کی شاندار اوسط سے 251 وکٹیں لے چکے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی آل راؤنڈرز بین کٹنگ بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔ وہ 144 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 115 وکٹیں لے چکے ہیں اور انھوں نے بیٹنگ کے شعبے میں 1893 رنز بھی اسکور کر رکھے ہیں۔ انگلش آل راؤنڈر معین علی ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے جنہوں نے 146 میچوں میں 25 کی اوسط سے 3206 رنز بنائے ہیں اور 102 شکار بھی کیے ہیں۔
ابھرتے ہوئے جارحانہ بیٹسمین ٹام بینٹن کے چھکوں کا بھی سب کو انتظار ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ٹام بینٹن 27 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 34 کی اوسط اور 160 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 870 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ لاہور قلندرز کے کرس لین بھی بولرز کے چھکے چھڑائیں گے۔ انھوں نے 176 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 32.29 کی اوسط سے 4812 رنز اسکور کیے ہیں۔