کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپننگ بیٹسمین خرم منظور کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ خرم منظور پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کر کے قومی ٹیم میں واپسی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ خرم منظور کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے جس کو وہ ضائع نہیں کرنا چاہتے۔
اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن میں کارکردگی دکھا کر ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری فارم اچھی لگی ہوئی ہے، میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے پی ایس ایل میں بھی اپنی فارم کو جاری رکھوں گا۔
خرم منظور نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ تر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ہوں اس سے بھی مجھے مدد ملے گی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں خرم منظور سندھ کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے کپتان بھی سرفراز احمد ہی ہیں۔