Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شعیب اختر کے مطابق پاکستان میں لیجنڈری کرکٹرز کو وہ عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ دنیا میں سابق کرکٹرز کرکٹ بورڈ کنٹرول کر رہے ہیں اور پاکستان میں سابق کرکٹرز یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے اینڈریو اسٹراس انگلینڈ کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، گریم اسمتھ کو ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا، راہول ڈریوڈ بھارت کی جونیئر ٹیموں کو ہیڈ رہے ہیں لیکن پاکستان میں یونس خان، محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے کام نہیں لیا جا رہا۔
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ اگر انڈر-19 ٹیم میرے ہاتھ میں ہوتی تو نتائج ایسے نہیں ہوتے۔