Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر قومی ٹیم کے تین سابق کپتان راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے آئے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سابق کپتان جاوید برکی، مشتاق محمد اور ماجد خان کی اسٹیڈیم آمد پر ان کا استقبال بھی کیا۔ تینوں سابق کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا۔
مشتاق محمد نے 1976 سے 1979 تک 19 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے۔ ماجد خان نے 3 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی کی جبکہ 63 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی جانب سے 3931 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 23 ون ڈے میچوں میں 786 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جاوید برکی نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔