Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا لیکن وہ دونوں ٹیسٹ میچوں کی پلئینگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے تھے اور بنگلہ دیش کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میں بھی انہیں موقع نہیں دیا گیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے فواد عالم کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔
یونس خان کا کہنا ہے فواد عالم چار، پانچ سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں، وہ ٹاپ کے پلیئر ہیں انہیں ٹیم میں کھلانا چاہیے اس طرح ڈومیسٹک کے پرفارمرز کا بھی حوصلہ بڑھے گا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر فٹ ہے اور کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے تو چاہے نوجوان ہو یا 40 سال کا اس کھلاڑی کو موقع دینا چاہیے۔
پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ تمام ٹیمیں ہماری اپنی ہیں لیکن میری خواہش ہے کہ اس مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں آگے تک جائے۔