Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آغاز ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں جو غیرملکی کھلاڑی شرکت نہیں کر سکتے ان کی جگہ فرنچائزز نے متبادل کھلاڑی ڈھونڈ تلاش کر لیے ہیں جن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے دو، دو متبادل کھلاڑی منتخب کیے ہیں جبکہ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کو ایک، ایک متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑی۔
کراچی کنگز نے جن دو کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کیا ہے ان میں مچل میکلینگن اور چیڈوک والٹن شامل ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں لیام پلنکٹ اور ڈین لارنس کراچی کنگز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔ پشاور زلمی نے ڈوائن پریٹوریئس کی جگہ لوئس گریگری کو مکمل ٹورنامنٹ کے لیے جبکہ کیرون پولارڈ کی جگہ کارلوس بریتھویٹ کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
فابیئن ایلن بھی مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کر سکیں اور اس وقت تک ان کی جگہ وائن میڈسن فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیمو پال بھی ایونٹ کے آغاز پر فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کھلاڑی لیگ اسپنر زاہد محمود ہوں گے۔
لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے لینڈل سمنز نجی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو میں شرکت نہیں کریں گے۔ لاہور قلندرز نے ان کی جگہ ڈین ولاز کو ٹیم میں منتخب کیا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کے رسی وین ڈرڈوسن بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ڈیوڈ ملان نے لی ہے۔