Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پاکستانی کرکٹرز شان مسعود اور امام الحق کی ایک ویڈیو جاری کی گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام الحق اشاروں کے ذریعے شان مسعود کو وہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ پرچی پر لکھا ہوتا ہے۔
شان مسعود کو جو پہلا لفظ بوجھنے کے لیے دماغ لڑانا پڑتا ہے وہ "ڈک" تھا جس کا وہ صحیح جواب دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد امام الحق باؤنسر سے بچنے کا انداز کر کے دکھاتے ہیں اور شان مسعود اس کا بھی درست جواب "باؤنسر" دے دیتے ہیں۔
امام الحق نے عابد علی کا بیٹنگ اسٹائل نقل کیا تو شان مسعود نے فوری سے جواب دے دیا کہ عابد بھائی۔ شان مسعود اس کے بعد "فائن لیگ" پر کھیلی گئی شاٹ اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے حوالے سے بھی صحیح جواب دے دیتے ہیں۔