Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی تقریباََ ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈیل اسٹین نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ گزشتہ سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف سینچورین میں کھیلا تھا۔ ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 16-12 فروری تک کھیلی جائے گی۔
ڈیل اسٹین کو پی ایس ایل فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اسکواڈ میں منتخب کیا ہے لیکن اگر انہیں آسٹریلیا سیریز کے لیے بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب کیا جاتا ہے تو وہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: کوئںٹن ڈی کوک (کپتان-وکٹ کیپر)، ریضا ہیںڈرکس، ٹیما بووما، راسی وینڈرڈوسن، ڈیوڈ ملر، ڈوائن پریٹوریئس، اینڈائیل فلکوائیو، جون جون سمٹس، بیورن ہینڈرکس، تبریز شمسی، لنگی نگیڈی، سیسانڈا مگالا، ڈیل اسٹین، پائیٹ وین بلجون، ہینرک کلاسین اور بورن فورچین۔