Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں کھلاڑیوں کو فکسنگ کے لیے اکسانے کے جرم میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو برطانیہ کی جیل میں 17 ماہ کی سزا کاٹنا ہو گی۔ ناصر جمشید نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو قبول کیا جس کے بعد عدالت نے ان کو سزا سنائی۔
اس مشکل وقت میں ناصر جمشید کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا سب سے مشکل دن ہے کیونکہ ناصر جمشید کی سزا شروع ہونے لگی اور میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اپنی چار سالہ بیٹی کو کیا بتاؤں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے دیگر کھلاڑی ناصر جمشید کی غلطی سے سیکھیں گے اور کوئی بھی اس تکلیف سے نہ گزرے جس تکلیف سے ہماری فیملی پچھلے تین سال میں گزری ہے۔