Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ قومی ٹیم نے ایک اننگز اور 44 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کی اس فتح میں اہم کردار 16 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا رہا جنہوں نے تیسرے روز ہیٹ ٹرک کر کے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کی کمر توڑی۔ اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے نوجوان باؤلر بن گئے۔
ان سے قبل یہ ریکارڈ بنگلہ دیشی لیگ اسپنر الوک کپالی کے پاس تھا جنہوں نے 2003 میں پاکستان کے خلاف پشاور ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 19 سال کی عمر میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔ یہ ریکارڈ 19 سال تک الوک کپالی کے پاس رہا۔
نسیم شاہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے نوجوان کھلاڑی بھی بن گئے۔
نسیم شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر بھی ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا تھا۔