Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے ناقص فارم کا شکار تھے۔ یاسر شاہ زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہے تھے جبکہ ان کے خلاف کافی رنز بھی بن رہے تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناکام ہونے کے بعد دوسری اننگز میں ایسا لگا جیسے وہ اپنا کھویا جادو واپس حاصل کرنے کامیاب ہو گئے ہیں۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 222 رنز کی برتری حاصل کی تو اس کے بعد شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو بڑی شکست دینے کی منصوبہ بندی کی جس میں میزبان ٹیم کو کامیابی ملی۔
دوسری اننگز میں نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک کے علاوہ یاسرہ شاہ کی باؤلنگ کے بھی خوب چرچے ہوئے کیونکہ وہ طویل عرصے بعد ایک اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
لیگ اسپنر نے جن چار کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا ان میں تمیم اقبال، محمد مٹھن، لٹن داس اور ابو جید شامل تھے۔