Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کی جونیئر ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلی مرتبہ انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔ بنگلہ دیش نے فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی۔ پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کی دعوت پر بھارت نے پہلی بیٹنگ کی۔
بھارتی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں 85 رنز پر بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی لیکن پرویز حسین اور اکبر علی بھارتی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے۔ اختتامی لمحات میں بارش کے باعث میچ رکا اور بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف ملا۔
بنگلہ دیش نے 43ویں اوور میں 7 وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے انڈر-19 چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلی مرتبہ آئی سی سی کا کوئی ٹائٹل جیتا ہے۔ کھلاڑیوں نے اس تاریخی جیت کا بھرپور جشن منایا۔ جشن منانے کے دوران ہی بھارتی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں لڑائی بھی دیکھنے میں آئی۔