Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر صرف لیگ مرحلے کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کیا گیا ہے۔ پلے آف مرحلے اور فائنل میچ کے لیے آفیشلز کا اعلان لیگ مرحلے کے اختتام پر کیا جائے گا۔
پی ایس ایل فائیو کے دوران علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور طارق رشید آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ میچ ریفریز روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن ہوں گے۔
پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے روشن ماہانامہ پہلے میچ کے ریفری ہوں گے۔
پی ایس ایل فائیو میں فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں اسلم بڑیچ، ماجد حسین، ناصر حسین، ثاقب خان اور سید امتیاز کے سپرد ہوں گی۔