Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا میں لگنے والی خوفناک آگ کے متاثرین کیلئے میلبرن میں بش فائر فنڈ ریزنگ میچ کھیلا گیا جس میں دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ بش فائر فنڈ ریزنگ میچ کے انعقاد کا مقصد آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کرنا تھا اور اس میچ سے 7.7 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔
میلبرن میں رکی پونٹنگ الیون نے 10 اوور کے فنڈ ریزنگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 104 رنز اسکور کیے۔ جسٹن لینگر نے 6، میتھو ہیڈن نے 16، کپتان رکی پونٹنگ نے 26 اور برائن لارا نے 30 رنز کی تیز اننگز کھیلیں۔ جواب میں ایڈم گلکرسٹ نے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔
شین واٹسن نے 9 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور وسیم اکرم کو 2 چھکے بھی لگائے۔ ہدف کے تعاقب میں گلکرسٹ الیون کو فنڈ ریزنگ میچ میں ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔