Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 5ویں سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 143 رنز کی اننگز کھیلی جو اب تک ان کے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے بڑی اننگز ہے۔
بابر اعظم 25 ٹیسٹ میچوں میں 45.12 کی اوسط سے 1850 رنز بنا چکے ہیں لیکن 2018 سے اب تک طویل دورانیے کی کرکٹ میں ان کی پرفارمنس شاندار رہی ہے۔
بابر اعظم نے 2018 سے اب تک 15 ٹیسٹ میچوں میں 65.47 کی اوسط سے 1375 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 9 نصف سنچریاں اور 5 سنچریاں شامل ہیں۔
2018 سے کھیلے گئے 15 ٹیسٹ میچوں میں بابر اعظم نے چار ٹیسٹ آسٹریلیا اور تین، تین ٹیسٹ ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے۔ اس کے علاوہ دو میچز سری لنکا اور ایک، ایک میچ انگلینڈ، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا ہے۔