Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ بنگلہ دیش کی کرکٹ تاریخ کا پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔ اپنی ٹیم کی جیت پر بنگلہ دیش کے سینیئر کھلاڑیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے دورے پر موجود تمیم اقبال نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈر-19 ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
مشفیق الرحیم نے فاتحانہ لمحات کی ویڈیو پوسٹ کر کے ٹیم کو مبارکباد دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ مستفیض الرحمان نے کہا کہ وہ اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے، یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔
مشرفی مرتضیٰ نے بھی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔ لٹن داس نے بھی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ اس کے علاوہ اظہر محمود سمیت پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی بنگلہ دیش انڈر-19 ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔