Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میگا ایونٹس میں مالی اخراجات کم کرنے پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آئی سی سی ایونٹس کے دوران مکمل اسکواڈ کو محدود رکھنے کا پلان ہے۔ بھارت نے ورلڈکپ 2015 میں دھول کلکرنی اور ورلڈکپ 2019 میں ریشب پانٹ کو اسکواڈ میں نہ ہونے کے باوجود اپنے ساتھ رکھا۔
اسی طرح دیگر ٹیموں کی تعداد بھی کوچز اور مینجمنٹ ملا کر 28 تک دیکھی گئی مگر اب آئی سی سی مکمل اسکواڈ کو صرف 23 تک محدود کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں یہ قانون لاگو ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت سمیت بڑے بورڈز اس قانون پر کس قسم کا ردعمل دیتے ہیں۔