Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 257 رنز کا ہدف دیا۔
میزبان ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیوڈ ملر 69، 69 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ جواب میں انگلینڈ نے 257 رنز کا ہدف 43.2 اوورز میں عبور کر لیا۔
ساؤتھ افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی کوک نے سیریز کے پہلے میچ میں سنچری اسکور کر کے ساؤتھ افریقہ کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے ون ڈے سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 62.33 کی اوسط سے 187 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یاد رہے ٹیسٹ سیریز میں بھی کوئنٹن ڈی کوک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔ انہوں نے 4 میچوں میں سب سے زیادہ 380 رنز بنائے تھے۔