Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور اس ٹیم کے بولرز سے حریف ٹیموں کو ہوشیار رہنا ہو گا۔ پاکستان کے تین تیز ترین بولرز میں سے دو نسیم شاہ اور محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے کرنے والے کم عمر ترین بولر ہیں اور نسیم شاہ نے یہی اعزاز ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنے نام کر لیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے کیریئر کی ابتداء میں ہی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ انھیں دونوں بولرز پر فخر ہے اور وہ دونوں کی پی ایس ایل میں ایک ساتھ بولنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔
تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے اوپنر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے برے وقتوں میں بھی دونوں بولرز کو سپورٹ کیا۔