Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر کر ٹرافی اپنے نام کی۔ بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین یاشسوی جیسوال پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن کی سب سے مضبوط کڑی بنے رہے۔ یاشسوی جیسوال نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کر کے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلائی تھی۔
بنگلہ دیش کیخلاف فائنل میں بھی جب بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ناکام ہوئے تو انہوں نے 88 رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی ٹیم کا ٹوٹل 177 رنز تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
اوپننگ بیٹسمین ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی رہے۔ انہوں نے چھ میچوں میں چار نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی بدولت 400 رنز اسکور کیے۔
انڈر-19 ورلڈکپ 2020 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یاشسوی جیسوال نے ویرات کوہلی، روہت شرما اور چتیشور پجارا جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور بھارت کی جانب سے انڈر-19 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔
بھارتی کی جانب سے انڈر-19 ورلڈکپ میں زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ شیکھر دھون کو حاصل ہے جنہوں نے 2004 ورلڈکپ میں 505 رنز اسکور کیے تھے۔