Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے والے نئے فاسٹ بولرز کی تعریف کی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہمیں اس فارمیٹ میں بہت اچھے بولرز مل گئے ہیں، کسی بھی ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لیے آپ کو 20 وکٹیں لینا پڑتی ہیں اور ہمارے بولرز میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔
انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگر یو اے ای میں یہ ہیٹ ٹرک کرتے تو انھیں شاید اتنا مزہ نہیں آتا، انھوں نے راولپنڈی میں ہوم کراؤڈ کے سامنے یہ اعزاز حاصل کیا اور اسی وجہ سے میں نے اوور ختم ہونے کے بعد نسیم شاہ کو باؤنڈری لائن پر بھیج دیا تا کہ وہ فینز کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک انجوائے کر سکیں۔
اظہر علی نے بیٹسمینوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود اور بابر اعظم نے جو آغاز دیا تھا اس سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے۔