Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی ٹیسٹ میں نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے کم عمر بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انھیں اس پرفارمنس پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نسیم شاہ نے میچ کے چوتھے روز پسلی کی تکلیف کی وجہ سے بولنگ نہیں کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ میرے مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میری انجری اتنی سنگین نوعیت کی نہیں ہے، میں دو سے تین روز میں پھر سے بولنگ شروع کر دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ ہیٹ ٹرک کی ایسی کوئی خاص حکمت عملی نہیں تھی، جب دو وکٹس ملیں تو سوچا کہ ہیٹ ٹرک کر سکتا ہوں اور اللہ کا شکر ہے اس نے اعزاز دلایا۔
نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک پاکستانی قوم کے نام کی۔ نوجوان فاسٹ بولر نے میچ میں مجموعی طور پر 5 شکار کیے تھے۔