Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں زبردست کامیابی حاصل کی اور اب دوسرے ٹیسٹ میں لمبا وقفہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی میں پہلے ایک ون ڈے میچ کھیلیں گی اور پھر اس کے بعد 5 سے 9 اپریل تک دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو کراچی میں ٹیسٹ ڈے نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی کوئی حتمی جواب سامنے نہیں آیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ دنیا اب ڈے نائٹ ٹیسٹ کی طرف جا رہی ہے اور ہم بھی اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کھلانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آج تک کوئی انٹرنیشنل ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ منعقد نہیں ہوا ہے۔