Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد نے بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بڑے میچ کا پریشر لے گئے۔ کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیم بننے کے عزم سے گئے تھے لیکن بدقسمتی سے امیدوں پر پورے نہیں اترے۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ اعجاز احمد نے انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت سے بدترین شکست کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا تاہم بھارت کے خلاف میچ میں حکمت عملی پر عمل نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ روحیل نذیر اور حیدر علی سے ہمیں کافی امیدیں تھیں مگر وہ ایونٹ میں امیدوں پر پورا نہیں اترے۔ ہیڈکوچ نے بھارت سے ہارنے کی ذمہ داری تو قبول کر لی لیکن عہدہ چھوڑنے کا معاملہ پی سی بی پر چھوڑ دیا۔
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ان کے 6 ماہ کے دور میں پاکستان ٹیم بس ایک میچ ہاری۔ کپتان روحیل نذیر نے بھی اپنی انفرادی اور ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کی۔