Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن ایک مرتبہ پھر سمرسیٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ کورء اینڈرسن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2020 میں سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ آل راؤنڈر گروپ کے تمام 14 میچز اور کوارٹر فائنل کیلئے سمرسیٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ کورے اینڈرسن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2017 اور 2018 میں سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
انہوں نے 2018 میں سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 43 کی اوسط سے 514 رنز اسکور کیے تھے اور سمرسیٹ کو فائنل تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بابر اعظم کے بعد کورے اینڈرسن آئندہ سیزن کیلئے دوسرے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہیں سمرسیٹ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کورے اینڈرسن کا کہنا ہے کہ سمر سیٹ ٹیم میں واپسی کرنے پر بہت خوش ہوں، کوشش کروں گا اس مرتبہ بھی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں جس طرح 2018 کے سیزن میں کیا تھا۔