Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم مسلسل ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچ ٹیسٹ میچوں میں چار سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 615 رنز اسکور کیے ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے اب تک 102.50 کی اوسط سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رنز اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں روہت شرما 92.66 کی اوسط سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مارنس لبوشین 83.26 کی اوسط سے رنز بنا کر تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ بابر اعظم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مارنس لبوشین کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔
دونوں بیٹسمینوں نے اب تک 4، 4 سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن آسٹریلوی بلے باز نے نو ٹیسٹ میچوں میں 4 سینچریاں بنائی ہیں جبکہ بابر اعظم نے صرف پانچ ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔