Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے آخری حیات رکن وقار حسن کراچی میں انتقال کر گئے۔ وقار حسن طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔ وقار حسن 12 ستمبر 1932 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 1952 میں کھیلا تھا۔ وقار حسن نے 21 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی بدولت 1071 رنز اسکور کیے۔
وقار حسن کے کرکٹ کیریئر کا اختتام 1959 میں ہوا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ 83-1982 میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ رہے۔ وقار حسن کے انتقال پر پی سی بی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ آج ایک افسوس ناک دن ہے، آج کی تاریخ میں پاکستان کرکٹ نے وہ آخری ستارہ کھو دیا جنہوں نے قومی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کے نقشے پر نمودار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وقار حسن کا نام ان کرکٹرز میں شامل ہے جنہوں نے پاکستان کو ایک قابل کرکٹ قوم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ احسان مانی نے مزید کہا کہ وقار حسن بہترین کرکٹر ہونے کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے۔