نیوزی لینڈ نے بھارت کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ شکست کا بدلہ ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم کو کلین سویپ شکست دے کر لے لیا۔ نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ روس ٹیلر کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 22 رنز سے کامیابی ملی۔ کائل جیمیسن نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس وجہ سے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی پانچ وکٹوں سے فتح ملی۔
ہینری نکولز کو 80 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ون ڈے سیریز میں 194 رنز اسکور کرنے والے روس ٹیلر کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔