Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی کا کوئی ٹائٹل جیتا۔ فائنل معرکے میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی خوشی اور جذبات دیکھنے لائق تھے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جشن منانا شروع کیا تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔
گراؤنڈ میں موجود امپائرز نے فوری دخل اندازی کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مزید جھگڑے سے روک دیا۔ آئی سی سی نے اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بنگلہ دیش کے تین اور بھارت کے دو کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔
بنگلہ دیش کے توحید ریدوئے، شمیم حسین اور رقیب الحسن جبکہ بھارت کے آکاش سنگھ اور روی بشنوئی کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ توحید، شمیم اور آکاش کو چھ، چھ ڈی میرٹ پوائنٹس جبکہ رقیب الحسن اور بشنوئی کو پانچ، پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی لیگ اسپنر روی بشنوئی کو اضافی دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیئے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اویشیک داس کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جو انداز اختیار کیا وہ آئی سی سی قوانین کے خلاف تھا۔