Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کے اختتام کے بعد میگاایونٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ 12 رکنی ٹیم میں بنگلہ دیش اور بھارت کے تین، تین جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے دو، دو کھلاڑی شامل ہیں۔ سری لنکا اور کینیڈا کی ٹیم سے بھی ایکم ایک کھلاڑی کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
انڈر-19 ورلڈکپ کی بہترین ٹیم: یاشسوی جیسوال (بھارت)، روی بشنوئی (بھارت)، کارتک تیاگی (بھارت)، محمودالحسن جوئے (بنگلہ دیش)، اکبر علی (بنگلہ دیش)، شہادت حسین (بنگلہ دیش)، ابراہیم زادران (افغانستان)، شفیق اللہ غفاری (افغانستان)، نیئم ینگ (ویسٹ انڈیز)، جیڈن سیلز (ویسٹ انڈیز)، رویندو راسنتھا (سری لنکا) اور اکیل کمار (کینیڈا-12واں کھلاڑی)۔
ایونٹ کی اس بہترین ٹیم کی قیادت بنگلہ دیش کی فاتح ٹیم کے کپتان اکبر علی کے سپرد کی گئی ہے جنہوں نے فائنل میچ کے مشکل حالات میں 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔