Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 21 فروری سے 7 مارچ تک ساؤتھ افریقہ کا دورہ کرنا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا دورہ ساؤتھ افریقہ کے لیے اپنی دونوں ٹیموں کا اعلان کر چکا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈکوچ جسٹن لینگر نے تصدیق کی ہے کہ مائیکل ہسی بطور کوچنگ اسٹاف دورہ ساؤتھ افریقہ پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
اس سے قبل مائیکل ہسی آسٹریلیا میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بطور مینٹور ٹیم کے ساتھ موجود رہے تھے۔ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ہم یہ حکمت عملی اس لیے اپنا رہے ہیں تا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی لیجنڈری کھلاڑیوں سے سیکھ سکیں۔
رکی پونٹنگ ورلڈکپ 2019 کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے جبکہ اس کے بعد انگلینڈ میں ہی ہونے والی ایشیز سیریز میں اسٹیو وا ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے۔ اینڈریو سائمنڈز کو بھی دورہ نیوزی لینڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بطور مینٹور کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔