Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فرنٹ فٹ نو بال کے حوالے سے آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں فرنٹ فٹ نو بال ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔ آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ میں آن فیلڈ امپائرز نو بال نہیں دیں گے۔ تھرڈ امپائر آن فیلڈ امپائرز کو نو بال کے بارے میں بتائے گا۔ فرنٹ فٹ کے علاوہ دیگر نو بالز آن فیلڈ امپائرز دے سکیں گے۔
حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی سیریز میں اس ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا جو سو فیصد کامیاب رہی۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ تجربہ کامیاب رہا تو مستقبل میں آئی سی سی مینز ایونٹ میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آئی سی سی کے جنرل مینجر جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ امپائر کے لیے نو بال 100 فیصد درست قرار دینا ممکن نہیں رہا اس لیے ٹیکنالوجی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔