Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں نئی کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس کا سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس پی ایس ایل سے ایک روز پہلے 19 فروری کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام اراکین شریک ہوں گے جس کا ایجنڈا اگلے دو دن میں اراکین کو بھیج دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق سے پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے پوچھا جائے گا جس پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد اب مصباح الحق سے دباؤ ضرور کم ہوا ہے۔ اجلاس میں ویمن کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔