Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنی ممکنہ آخری پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ پی سی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ برس بھی ملتان سلطانز سے کھیلا، اس مرتبہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے اس مرتبہ ملتان میں بھی میچز ہو رہے ہیں، یہ ہمارے لیے خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے اور ملتان کے لوگوں سے درخواست ہے اسٹیڈیم آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔
شان مسعود نے قیادت ملنے پر خوشی کا اظہارا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے جس لیگ میں بڑے بڑے کپتان ہیں اس میں مجھے کپتانی ملی، اب کوشش کروں گا کہ اپنے شائقین کے لیے اچھی سے اچھی پرفارمنس دوں۔ شان مسعود کو ملتان میں اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرنے کی پوری امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھرے اسٹیڈیمز اور پی ایس ایل سے دیگر بڑی ٹیموں کے لیے مثبت تاثر ابھرے گا۔