Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر رومان رئیس پی ایس ایل فائیو سے قبل انجری سے مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں۔ رومان رئیس پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کیخلاف کھیلتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے 8 ماہ کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن تھری کے بعد اگلے سیزن میں واپسی کرنا میری غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں مکمل فٹ نہیں تھا لیکن میں نے جلد بازی کی اور اسلام آباد کی جانب سے کھیلا جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی۔
رومان رئیس نے مزید کہا کہ اس مرتبہ واپسی سے قبل میں نے خود پر بہت محنت کی ہے، اپنا وزن بھی کم کیا ہے اور مکمل فٹ بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انجری نے میرے کیرئیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے، انجری کی وجہ سے پاکستان ٹیم سے بھی باہر ہوا لیکن امید ہے پی ایس ایل سیزن فائیو میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 15 انٹرنیشنل میچز کھیلا جس میں کارکردگی بھی اچھی رہی، پی ایس ایل میں پرفارم کروں گا تو قومی ٹیم کیلئے بھی نام آ جائے گا۔